سرینگر/پولیس نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے نشہ آور ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔
بیان کے مطابق سوپور پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد خوشحال کالونی سوپورکے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش ،دانش احمد گوجری ولد محمد رجب گوجری ساکنہ بڈ شاہ مسجد بٹہ پورہ سوپور کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 210نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس ٹیم نے موقع پر ہی مذکورہ منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی۔