سرینگر/جو غیر شناخت شدہ لاش گذشتہ روز شمالی کشمیر کے سوپور میں بر آمد ہوئی تھی اس کو جمعرات کے روز بارہمولہ ضلع کے گانٹھ مولہ میں سپرد لحد کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے کہا کہ کسی فیملی نے لاش کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ لاش کسی جنگجو کی تھی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ کیس کے ضمن میں تحقیقات جاری ہے۔
مذکورہ لاش نالہ مال ، واقع گانی پورہ سوپور بر آمد ہوئی تھی اور لاش کے ساتھ کچھ اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد ہوا تھا۔