سوپور//سوپورسب ضلع میں موبائل انٹر نیٹ،جو بدھ کے روز ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد بند کیاگیا تھا،مسلسل چوتھے روزبھی معطل رہا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کم رفتار کی انٹر نیٹ سروس بدھ کو ایک نوجوان عرفان احمد ڈار کی ہلاکت کے بعداحتیاطی طور بندکی گئی تھی۔اس دوران طلاب نے بتایا کہ سست رفتارانٹر نیٹ سروس کی مسلسل معطلی سے انہیں زبردست مشکلات درپیش ہیں ۔ عمر رشید نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی کے مختلف امتحانات میں آن لائن طور شامل ہونا ہے اور گزشتہ چار روزسے انٹرنیٹ سروس کے معطل رہنے کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔انہوں نے لیفٹینٹ گورنرسے اپیل کی کہ سب ضلع میں انٹرنیٹ سہولیات کو فوراًبحال کیاجائے۔