سوپور//میونسپل کونسل سوپور کی ایک مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے جمعرات کو ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز الحق کی سر براہی میں سوپور کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا اور فٹ پاتھوں سے چھاپڑی فروشوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور کھڑا گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ انہوں نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران دوکانداروں سے 25 کلو پالیتھن لفافے ضبط کئے اور انہیں ہدایت دی کہ پالتھین لفافوںکا استعمال نہ کریں ۔انہوں نے اس موقع پر دوکانداروں کو پالتھین کے بدلے جوٹ کے لفافے دئے ۔ ایگز یگٹیو آفیسر کے اس کام کی لوگو ں نے سراہنا کی اور آئندہ بھی ایسے اقدام کرنے کی گزارش کی۔نائب تحصیلدار ، فوڈ انسپکٹر امتیاز احمد اور سنیٹری انسپکٹر ریاض احمد قادری سمیت دیگر ملازمین بھی تھے۔