سرینگر/پولیس نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شمالی کشمیر کے سوپور میں پولیس نے لکڑی اسمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے تین جنگل اسمگلروں کو دھر لیا ۔
بیان کے مطابق ایس ایس پی سوپور کی نگرانی میں ایس ڈی پی ا و رفیع آباد اور ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے رفیع آباد کے جنگلی علاقے میں تین بد نام زمانہ جنگل اسمگلروں کو حراست میں لیا۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مشتاق احمد کمار عرف صبحا ولد سبحان کمار ، محمد یوسف کمار ولد ثنا ا للہ کمار اور غلام حسن خان ولد سیان خان ساکنان تکیہ پانزلہ کے بطور کی۔
پولیس نے کہا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے لکڑی کے دو شہتیر برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔