غلام محمد
سوپور// سوپور پولیس نے لشکرطیبہ کے دو معاونت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس اور 52 آر آر کی جانب سے شیر کالونی تازو میں ایک مشترکہ ناکا لگایا گیاجس دوران ننگلی سے شیر کالونی کی طرف پیدل آنے والے دو افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پولیس پارٹی اور سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر مذکورہ افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن چوکیدار ناکہ پارٹی نے بڑی تدبیر سے انہیں پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، انہوں نے اپنی شناخت منظور احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ اور تنویر احمد لون ولد غلام محمد لون ساکنان ڈارنمبل تازو کے رہائشی کے طور کی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ منظور احمدبٹ کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے جبکہ تنویر احمد لون سے پستول کے 08 راؤنڈ برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد لشکر طیبہ کے بالائے زمین ورکر ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 78/2023 زیردفعہ 7/25 آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کی دفعات18، 23، 39 کے تحت رجسٹرکیاگیاہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔