سوپور میں لشکر جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سوپور/پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے سوپور میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران حال ہی میں لشکر طیبہ میں شامل ہوئے ایک جنگجو کو گرفتار اور اس کی تحویل سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس او جی ، فوج کی52راشٹریہ رائفلزاورسی آر پی ایف177بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے سوپور میں سیر امر گڑھ روڑ پرریلوے کراسنگ سیر کے نزدیک ناکہ لگایا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جنگجوﺅں کی نقل و حرکت کے بار ے میںایک مصدقہ اطلاع کی بناءپر عمل میں لائی گئی۔اس دوران مشکوک نقل و حرکت نظر آتے ہی ایک نوجوان کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم جب اس نے نزدیکی میوہ باغ کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی توفورسز اہلکاروں نے اس کا تعاقب کرکے اسے دبوچنے میں کامیابی حاصل کی۔ گرفتار کئے گئے نوجوان کی شناخت اشفاق احمد کنہ ساکن جامع قدیم سوپور کی گئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اشفاق لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی تربیت یافتہ جنگجو ہے اور اس کی تحویل سے ایک پستول،دو میگزین، گولیوں کے 3راﺅنڈاور4یو بی جی ایل گرینیڈ برآمد کئے گئے ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اشفاق احمدنے حال ہی میںجنگجوﺅں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور تب سے وہ سوپور علاقے میں ہی سرگرم تھا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن تارزو میں ایف آئی آر زیر نمبر88/2017درج کرکے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *