غلام محمد
سوپور//سوپور میں غرقآب ہوئے طالب علم کی لاش تین روز بعد برآمد ہوئی ۔بلال احمد پرے ولد عبدالجبار پرے ساکن کٹردھجی ڈنگی وچھہ رفیع آباد نامی 16سالہ طالب علم کی لاش ہفتہ کو جامعہ پل سوپور کے قریب دریائے جہلم سے ایس ڈی آر ایف، مارکوس اور مقامی ماہی گیروں کی مشترکہ کوششوں کے بعد برآمد ہوئی۔موصوف دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مہاراج پورہ کا طالب علم تھا اور26جون کو دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔اس واقع کے فوراً بعد سوپور پولیس نے فوری طور پر ایس ڈی آر ایف، مارکوس، مقامی کشتی والوں اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا اور لاش کو برآمد کرلیا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں آخری رسومات کیلئے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثناء سوپور پولیس نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ایس ڈی آر ایف، مارکوس، مقامی ماہی گیروں اور سوپور کے رضاکار گروپوں کا انتھک کوششوں کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔