Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سوپور میں طلاب اور پولیس میں شدید جھڑپیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//وادی میں طلبہ کریک ڈائون کے خلاف طالب علموں میں اُبال جاری ہے جس کے نتیجے میں سوپور ،شوپیان اور سرینگر میں احتجاجی جلوس برآمد ہوئے جبکہ فورسز اور پولیس کی طرف سے ٹیر گیس اور مرچی گیس سے دو درجن سے زائد طلاب زخمی ہوئے جبکہ20کے قریب طالبات بے ہوش ہوگئیں۔ سرینگر کے گوگجی باغ علاقے میں گورنمنٹ کالج پالی ٹینک میں زیر تعلیم انجینئرنگ طلباء نے کالج احاطے کے اندر دھرنا دیا اور نعرہ بازی کی۔اس دوران احتجاجی طلبہ نے جلوس برآمد کر نے کی کوشش کی ،جس کے بعد پولیس اور طلباء میں جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا جبکہ طلبہ نے سنگبازی کی۔بعد میں پولیس نے احتجاجی طلباء کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں وہ منتشر ہوئے۔ادھر کرن نگر چوک میں بھی نیشنل اسکول کے متصل کچھ طلاب نمودار ہوئے اور نعرہ بازی کی۔وردیوں میں ملبوس یہ طلاب کچھ دیر تک نعرہ بازی کرتے رہے اور بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوئے۔اس دوران سوپورمیں بھی طلاب سڑکوں پر آئے اور زور دار مطاہرے کئے جبکہ فورسز اور طلاب کے درمیان جھڑپوں میں25سے زائد طالب علم زخمی ہوئے اور ایک درجن طالبات بے ہوش ہوئے۔سوپور سے نامہ نگار غلام محمد کے مطابق گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول سوپور اور ڈگری کالج سوپور میں زیر تعلیم طلاب نے جمعرات اپنی کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور مین چوک تک پہنچ گئے۔ ہائر اسکینڈری اسکول کے طلباء نے ڈگری کالج کی طرف پیش قدمی کی اور اقبال مارکیٹ سے ہوتے ہوئے ڈگری کالج تک پہنچ گئے ۔اس موقعہ پر طلاب نے نعرہ بازی کرتے ہوئے گرفتار طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ بومئی سوپور میں گزشتہ دنوں ایم بی بی ایس طالبہ کو فوج کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے اور طلاب کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کے خلاف یہ طالب علم سڑکوں پر نظر آئے۔  طلاب نے کالج ٹائور پر سبز ہلالی پرچم بھی نصب کیا۔طلبہ و طالبات نے مشترکہ طور جلوس نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بھاری جمعیت نے احتجاجی طلبہ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اورطلباء کو کالج احاطے میں واپس دھکیل کر ٹیر گیس کے گولے داغے۔ اس دوران فورسز،پولیس اور احتجاجی طلاب کے درمیان جھڑپیں ہوئیںجس کے دوران طلباء نے فورسز پر خشت باری کی جبکہ فورسز اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داگے۔جب سنگبازی میں شدت بڑھ گئی تو فورسز نے مرچی گولے بھی داغے۔طرفین کے درمیان جھڑپوں میں کئی طالبات سمیت زائد از25 طلاب زخمی ہوئے جبکہ ٹیر گیس گولوں اور مرچی گیس کی وجہ سے ایک درجن کے قریب طالبات بے ہوش  ہوکر گر پڑیں۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا گیا۔  اس دوران سنگبازی کا دائرہ  وسیع ہوگیا اور اقبال مارکیٹ،بٹہ پورہ،بس اسٹینڈ اور تحصیل روڑ پر سنگبازی وجوابی سنگبازی ہوئی۔اس صورتحال کے باعث قصبہ کے کئی بازاروںمیں اتھل پتھل کے بیچ دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہوئے اور حالات پر تنائو بنے رہے۔بعد میں پولیس اور فورسز کی اضافی کمک تعینات کرکے صورتحال پر قابو پالیا گیا، البتہ تعلیمی اداروں کے باہر فورسز کے مزید دستے مامور رہے۔اس صورتحال کی وجہ سے قصبے کے مختلف علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر رہیں۔اس دوران وادی کے حساس علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں بشمول ہائر اسکینڈریوںاور کالجوں میں اگرچہ مجموعی طور پر کوئی بھی ناخوشگوار وقعہ پیش نہیں آیا۔سرینگر کے ایس پی اسکول میں جمعرات کو بھی درس و تدریس کا سلسلہ بند رہا،جبکہ اس تاریخی کالج کے گر نواح میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ادھر پیان میں بھی پر تشدد مظاہرے ہوئے جس کے دوران مظاہرین نے تحصیل آفس پر پتھرائو کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

اسکولوں کیلئے مقرر کئے گئے اوقات کار حمتی نہیں ، نظرثانی کا امکان: سکینہ یتو

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?