غلام محمد
سوپور//سوپور کے ڈورو علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک دوشیزہ سمیت چار دیگر زخمی ہو گئے۔ایک سکوٹی پر سوار چار نوجوان سکوٹی زیر نمبرJK05F-1980ڈورو سوپور میں ایک پیدل چلنے والی لڑکی سے ٹکرا ئی، جس کے نتیجے میں ایک جان لیوا حادثہ پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور لے جایا گیا، جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجس کی شناخت مومن بشیر تیلی ولد بشیر احمد ساکن تیلی محلہ آرام پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔زخمیوں میںساحل احمد، منان احمد، عبید احمد شامل ہیں جن کو جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا اور ایک پیدل چلنے والی لڑکی معرفت دختر مشتاق احمد ساکن ڈورو کو تشویشناک حالت میں سکمزمنتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔اس المناک حادثے سے علاقے میں مایوسی کی لہر دوڑائی ۔ مقامی لوگوں نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے ٹریفک کے سخت ضابطے نافذ کریں۔