سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کو پانچ فاریسٹ گارڈ جنگل سمگلروں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ سوپور کے ژیرہ نار علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب تیز دھار والے اوزاروں سے لیس جنگل سمگلرفاریسٹ گارڈوں پر حملہ آئور ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ سمگلروں نے اُس وقت کیا جب گارڈ وں نے اُن پر چھاپہ مارکر اُنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
زخمی فاریسٹ گارڈوں کی شناخت فیروز احمد، ارشاد احمد، شہزاد احمد، عبد الکریم اور طاہر احمد کے طور ہوئی ہے۔
حکام نے کہا کہ پولیس کے پاس اس واقعہ کے سلسلے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔