سوپور+بارہمولہ// سوپور پر فورسز کیمپ کے باہر ایک پر اسرار دھماکے سے سننی پھیل گی۔179بٹالین سی آر پی ایف کیمپ اقبال مارکیٹ کے نزدیک پر اسرار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دکانداروں نے شٹر گرائے اور لوگ محفوظ مقامات کجی طرف بھاگ گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے بتایا کہ دھماکہ کی آواز فورسز کیمپ ٹائون حال کے قریب سنی گئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔انہوں نے کہا قصبہ میں صورتحال پر امن ہے اور یہ نتیجہ اخز کیا گیا کہ کوئی دھماکہ نہیں بلکہ پٹاکہ سرکا گیا تھا جس سے سننی پھیل گی۔ادھرپٹن میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پاکستانی جنگجو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں گاڑی ضبط کر کے اسکے ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 29آر آر، ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکار سوموار کی دوپہر چینہ بل پٹن میں ایک ناکے کے دوران معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشیاں لے رہے تھے، جس کے دوران ایک مہیندرا کارزیر نمبر DL12CA-4189کو بھی روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران اس میں سوار ایک غیر ملکی جنگجو عاقب عرف چھوٹا دجانہ اور ڈرائیور ظفضل ساکن سرینگر کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔