سرینگر/پولیس کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات اور دوسری ممنوعہ اشیابرآمد کرکے ضبط کی ہے۔
بیان کے مطابق سوپور پولیس نے عشہ پیر کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ایکو گاڑی کو روک کر اس میں سوار اعجاز احمد نجار ولد غلام الدین نجار اور داد احمد کالو ولد عبدالعزیز ساکنان بٹہ پورہ کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات کو برآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ناکہ چیکنگ پر موجود آفیسران نے گاڑی سے 872کوڈین بوتلیں اور 6ہزار نشہ آور ادویات کی ٹکیاں برآمد کیں۔ معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 135/2019کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔