سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک خاتون اُس وقت جھلس کر زخمی ہوگئی جب اُس نے مبینہ طور خود سوزی کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ایک خاتون نے اپنے اُوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگادی۔
اُسے زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے اعلیٰ علاج و معالجہ کیلئے سمز صورہ منتقل کیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔