غلام محمد
سوپور // سوپور کے ایک مضافاتی گائوں میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں 12 سالہ دوشیز ہ کی موت ہوگئی۔ ترم گنڈ میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار (سوئفٹ) گاڑی زیر نمبر JK09A-6032 نے راہ چلتی ایک 12سالہ دوشیزہ کو ٹکر مار کر زد میں لایا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی لڑکی کو ایس ڈی ایچ پٹن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مہلوک دوشیزہ کی شناخت صنوبر جان دختر محمد مقبول ڈار ساکن ترم گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔