سرینگر//شمالی قصبہ سوپور میں پیر کو مشتبہ جنگجوﺅں کے ایک حملے میں ایک کونسلر اور ایس پی او ہلاک جبکہ ایک اورکونسلر زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کے حملے میں کونسلر ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن ننگلی سوپور، ایس پی او شفقت نذیر ولد نذیر احمد ساکن منڈجی سوپور اور ایک کونسلر شمس الدین پیر ولد غلام محمد پیر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں کونسلر ریاض اور ایس پی نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا جبکہ زخمی کونسلر شمس الدین کو اعلیٰ علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔
دریں اثناءواقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران پولیس نے بھی معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔