سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعرات کو ہزاروں لوگوں نے جاں بحق دوجنگجوئوں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
اُویس احمد بٹ اور طاہر رمضان ڈار نامی دو مقامی جنگجوبراٹھ کلان سوپور میں فورسز کے ساتھ ایک طویل جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کے زینہ گیر بیلٹ اور دیگر علاقوںکے لوگ جاں بحق جنگجوئوں کے آبائی گائوں میں جمع ہوگئے اور اُن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
انہوں نے آزادی کے حق میں بھی جم کر نعرہ بازی کی۔
دریں اثناء سوپور علاقے میں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے ماتم میں آج ہڑتال رہی۔