سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ایک معرکہ آرائی کے دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوگیا۔
یہ معرکہ سوپور کے وارہ پورہ علاقے میں جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی لاش ابھی بر آمد نہیں ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ آدھی رات کو شروع ہوا۔
اس سے قبل فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
حکام نے علاقے میں موبائیل انٹرنیٹ معطل کردیا ہے جبکہ دفعہ144کے تحت پابندیاں بھی عاید کی ہیں۔
ایڈیشنل مجسٹریٹ سوپور کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ پابندیوں کا مقصد علاقے میں''امن و قانون ''بنائے رکھنا ہے۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوپور سب ڈویژن میں چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔