بارہمولہ// شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں پیر کو محکمہ بجلی کا ایک اہلکار کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ 40 سالہ پی ڈی ڈی لائن مین، ثنا اللہ ڈار ساکنہ سیلو ،آرم پورہ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران 11ہزار کے وی لائن کے ساتھ رابطے میں آکر گر پڑا۔
اُسے بے ہوشی کی حالت میں سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مذکورہ ملازم کو مردہ قرار دیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔