غلام محمد
سوپور// صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مشترکہ کوشش کے تحت فوڈ سیفٹی محکمہ نے متعدد محکموں کے ہمراہ سوپور میں ایک وسیع مارکیٹ چیکنگ مہم چلائی۔معائنہ کے دوران درجنوں دکانوں، دکانداروں اور کاروباری اداروں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ ٹیموں نے فوڈ سیفٹی اور مارکیٹ کے ضوابط کی متعدد خلاف ورزیاں پائیں جس کے بعد غلطی کرنے والے دکانداروں اور دیگر کاروباری آپریٹروں پر ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ مہم کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ اعجاز اقبال کے ہمراہ فوڈ سیفٹی افسر سوپور مبصر حسن اور شریک محکموں کے دیگر نافذ کرنے والے افسران نے کی۔