سوپور//سوپور میں ایکسس بینک کی ایک شاخ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی گارڈ اسوقت شدید زخمی ہوگیا جب اس کی اپنی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلی۔زخمی گارڈ کی شناخت مدثر احمد نائکو ولد غلام محمد ساکنہ کلگام کے طور ہوئی ہے۔ زخمی سیکورٹی گارڈ کو فوراًضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکو مزید علاج و معالجے کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کردیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔