سرینگر/پولیس نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش ،شفاعت احمد گوجری ولد محمد اسماعیل ساکنہ وتر گام ، کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے براون شوگر ، چرس اور نقدی 38ہزار 750روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔
بیان کے مطابق پولیس ریکارڈ میں مذکورہ منشیات فروش علاقے کے نوجوانوں میں چرس اور دوسری ممنوعہ اشیافروخت کیا کرتا تھا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 93/2019کے تحت ڈنگی وچھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔