سرینگر/پولیس نے منگل کو کہا کہ سوپور میں ایک '' بد نام زمانہ'' منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔
ایک بیان کے مطابق سوپور پولیس نے باغات اچھ بل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران عارف حسین لون ولد عبدالحمید لون ساکنہ لرہامہ رفیع آباد کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد ہوئی۔
پولیس ٹیم نے موقع پر ہی منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 213/2019کے تحت سوپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔