سرینگر/پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا۔
بیان کے مطابق سوپور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران باپ بیٹے ،جن کی شناخت غلام محی الدین ڈار اور غلام حسن ڈار ساکنان تلیان محلہ آرم پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے، کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے 5سو گرام چرس برآمد ہوا۔
پولیس نے موقع پر ہی دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔