سوپور//سوپور میں ایک غیرسرکاری تنظیم’سوپور اکنامک الائنس‘کا قیام میں لاکر حاجی محمداشرف گنائی کو اس کاصدرمنتخب کیاگیا۔ سنیچرکو سوپوراور زینہ گیر علاقوں سے تعلق رکھنے والے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززشہریوں نے ایک مقامی ہوٹل میں جمع ہوکر غیرسرکاری رضار کارتنظیم ’سوپوراکنامک الائنس‘کا قیام عمل میں لایا۔اس دوران حاجی محمداشرف گنائی کو الائنس کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیاگیا۔ اس موقعہ پر معزز شہریوں نے کہا کہ محمداشرف گنائی قصبہ سوپور کے لوگوں کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔نئے منتخب صدر محمداشرف گنائی نے قصبے کے لوگوں کا اُن پر اعتماد کااظہار کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عوام کی بہتری اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن طور تندہی سے کام کریں گے۔