سوپور میںشیخ العالم کبڈی ٹورنامنٹ شروع۔ | افتتاحی میچ ڈریگن حاجن نے جیت لیا

غلام محمد
سوپور//: شیخ العالم کبڈی ایسوسی ایشن بارہمولہ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے تعاون سے اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن سوپور کی سرپرستی میں منعقدہ شیخ العالم کبڈی کپ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ یہاں کے سبحان اسٹیڈیم میں اتوار کوشروع ہو گیا ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ریڈ ڈریگن حاجن اور گلشن کبڈی کلب ٹرم گنڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس میچ میں دونوں ٹیموں نے شروع سے ہی اچھا کھیل پیش کیا لیکن ریڈ ڈریگن حاجن کو 51 پوائنٹس ملے اور اس کا حریف صرف 27 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہا، اس طرح ریڈ ڈریگن حاجن نے 24 پوائنٹس کے مارجن سے جیت لیااس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل بشیر احمد بٹ نے بطور مہمان خصوصی صدارت کی اور اس ٹورنامنٹ میں صوبہ کشمیر سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔