سوپور میںدلدوز حادثہ ، خاتون مکان سے گری ،ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //شمالی قصبہ سوپور میں بزرگ خاتون اپنے رہائشی مکان سے گرکر لقمہ اجل بن گئیں۔ سوپور کے پانزلہ علاقے میں سنیچروار کی شام یک بزرگ خاتون اپنے رہائشی مکان سے گر گئیں ۔ 60سالہ مذکورہ خاتون کی شناخت موہن رانی زوجہ برج موہن نہرو اچانک پیر پھسل جانے کے بعد مکان کی ایک منزلہ سے نیچے گر آئیں جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگئیں ۔ خاتون کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا گیا۔