غلام محمد
سوپور// نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے ایک شاندار اقدام کے تحت، سوپور میڈیا ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی سوپور کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ منعقد کیا گیا۔ یہ میچ سرسبز و شاداب ایس،آر،ایم ویلکن سکول گرائونڈ، سوپور میں کھیلا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد چیئرمین ایس،آر،ایم ویلکن سکول، جناب عنایت اللہ حاجنی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ سول سوسائٹی سوپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 85 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ جواب میں سوپور میڈیا ایسوسی ایشن محض 3 رنز سے شکست کھا گئی۔اس موقع پر چیئرمین ایس،آر ،ایم ویلکن، جناب عنایت اللہ حاجنی نے دونوں ٹیموں کو ان کی کھیل روح اور لگن پر مبارکباد پیش کی۔