سرینگر/ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بدھ کو فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان معرکہ آرائی میں جو جنگجو جاں بحق ہوگیا اُس کی شناخت ہوگئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق جنگجو عدنان علی ،ساکنہ آرمپورہ سوپورہے اور اُس کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔
اس سے قبل معرکہ کی جگہ سے ایک جنگجو کی لاش اور اُس کا سلحہ بر آمدکیا گیا۔
واضح رہے کہ آ ج صبح فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گنڈ براٹھ سوپور کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔
جوں ہی فورسز نے جنگجو ئوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کاروائی شروع کی تو چھپے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل ہے اور حکام نے علاقے میں تعلیمی ادارے بھی دن بھر کیلئے بند کئے تھے۔