سرینگر/شمالی کشمیر کے ڈانگر پورہ سوپور میں جمعرات کوفورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بارہمولہ میں آج صبح شروع ہوئی اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں اورمعرکہ آرائی کی جگہ سے اسلحہ و گولی بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
پولیس کے مطابق فورسز نے آج صبح ضلع بارہمولہ میں سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھرتلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران کئی گھنٹوں کی تلاشی کے بعد چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں وہاں معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوئی۔