سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے وارہ پورہ سوپور میں، جہاں گذشتہ شام فورسز آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی، جنگجو ابتدائی فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
یہ معرکہ آرائی اُس وقت شروع ہوئی تھی جب فورسز نے وارہ پورہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔ اسی دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے دوران ہی جنگجو اُس وقت وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب فورسز محاصرہ سخت ہورہا تھا ۔بعد ازاں فورسز کی اضافی کمک جائے مقام پر پہنچی اور تلاشی آپریشن کا آغاز کیا گیا لیکن جنگجوﺅں کے ساتھ فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا کیونکہ بظاہر جنگجو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔