سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز نے سنیچر کو ہتھ لنگو علاقوں کو محاصرے میں لیکر خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
یہ کارروائی پولیس ذرائع کے مطابق گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے گائوں میں گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا ہے۔
حکام نے فورسز کارروائی شروع ہوتے ہی علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی۔