سوپور//ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی کی سربراہی میں فیڈریشن کا ایک وفد ہارٹیکلچروزیر بشارت بخاری سے بارہمولہ میں ملاقی ہوئے جس میں وزیر موصوف کو قصبہ میں بنیادی اور ترقیاتی سہولیات کے فقدان کی جانکاری دی گئی۔وفد نیانہیں بتایا کہ حکومت کی جانب سے قصبہ کو ترقیاتی لحاظ سے نظر اندازکیا جارہا ہے جس میں خاص کر خستہ حال سڑکیں ، بیکار سٹریٹ لائٹس اورواٹر سپلائی شامل ہے۔وزیر کو بتایا گیا کہ قصبہ میں ایک نرسنگ کالج اور منی سیکریٹریٹ کے قیام پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیڈریشن کے صدرنے اس موقعہ پر بتایا کہ سوپور حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے اور خاصکرقصبے میںبنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس پر وزیر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ وہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔