سرینگر//شمالی قصبہ سوپور میں گذشتہ روزجنگجوﺅں کے ایک حملے میں جوکونسلر زخمی ہوا تھا وہ صدر اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس طرح اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جن میں دو کونسلر اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنگجوﺅں کے حملے میں کونسلر ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن ننگلی سوپور اور ایس پی او شفقت نذیر ولد نذیر احمد ساکن منڈجی سوپور ہلاک جبکہ کونسلر شمس الدین پیر ولد غلام محمد پیر زخمی ہوگئے تھے۔
زخمی کونسلر شمس الدین کو اعلیٰ علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاں اطلاعات کے مطابق وہ گذشتہ دوران شب دم توڑ بیٹھا۔