عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سوپور سے تعلق رکھنے والے درجنوں چھاپڑی فروشوں نے پریس کالونی سرینگر میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقعے پر مظاہرین انہیں سول انتظامیہ کی جانب سے کاروبار کیلئے جگہ الاٹ نہ کرنے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چھاپڑی فروشو ں کے ذمہ داران نے کہاکہ سوپور انتظامیہ نے انہیں کسی بھی جگہ فراہم نہیں کی ہے اور انہیں سوپور مارکیٹ میں کسی بھی مخصوص مقام پر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں اور انہیں سوپور انتظامیہ بلا وجہ تنگ طلب کرکے روزگار کمانے سے محروم رکھ رہی ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ انہیں سوپور مارکیٹ میں کاروبار کیلئے مناسب جگہ الاٹ نہیں کی جارہی ہے اور انہیں صرف دھکے کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔یہ سراسر ظلم ہے اور انہیں روزی روٹی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری طور مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ روزگار سے مزید محروم نہ رکھے جائیں ۔