سوپور//سوپور قصبے کو سرسبز بنانے کی ایک کوشش کے تحت سوموار کو کورٹ کمپلیکس سوپور میں پودے لگنے کی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ مہم کامراج فارسٹ ڈیوژن کپوارہ نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے دفتر کے اشتراک سے منعقد کی تھی۔ اس موقعہ پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور روہی مسرت، ایس ایس پی سوپور ہرمیت سنگھ، اے آر ٹی او بارہمولہ جمشید چودھری، موبائل مجسٹریٹ سوپور جہانگیر بخشی، سی پی او سوپور عبدالمجید اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور نے کہا کہ پودے لگانے کی مہم کا مقصد ضلع سوپور کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ پودے لگانے کی روایت کو پھر سے زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے مختلف منتظمین سے اپیل کی کہ وہ مختلف قسم کے پودے لگا کر ماحول کو صاف وپاک رکھنے میں اپنا رول ادا کریں۔