سوپور// غلام محمد // محکمہ جنگلات کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رمضان کے مہینے میں سوپور میں جنگل سمگلروں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔ محکمہ کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں ڈویژن افسر کامراج فارسٹ دویژن اور رینج افسر کنڈی سوپور کو جنگل سمگلروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے ۔ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کنٹرول روم کنڈی اور دیگر ملازمین نے ٹاٹا سومو زیر نمبرJk05A-1806اور ماروتی زیر نمبر Jk01D-5323کے علاوہ ایک گھوڑے پر لادی گئی 200مکعب فٹ لکڑی ضبط کی ہے ۔رینج افسر کنڈی جاوید رحیم نے اس حوالے سے بتایا کہ کل ملا کر 35سمگلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گے ہیں جبکہ سمیگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران ان کا ایک ملازم بشیر احمد گنائی زخمی ہوا ہے ۔جبکہ 12گاڑیوں کو بھی سمگلروں نے نقصان پہنچایا ہے جبکہ 5دیگر ملازمین مختلف جگہوں پر زخمی ہوہے ہیں لیکن آج تک اس حوالے سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سمگلروں کے خلاف آج تک ہزاروں ایف آئی آر،سینکڑوں پی ایس اے اور کورٹ چالان بھی ہوئے لیکن ان کے خلاف آج تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اہلکار سٹاف کی کمی کے باوجود بھی اپنی کاروائیاں تیز کئے ہوئے ہیں ۔