سوپور//ایشیاء کی دوسری بڑی میوہ منڈی سوپور کے میوہ تاجروں نے جمعہ کو امرناتھ یاتراکے اختتام تک سرینگرجموں شاہراہ پر ٹریفک پر عائد کی گئی پابندیوں کو ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔فیاض احمد ملک عرف کاکاجی کی قیادت میں میوہ بیوپاریوں اور تاجروں نے میوہ منڈی میں جمع ہوکرزورداراحتجاج کیا اور ہاتھوں میں بینراُٹھاکر سرینگرجموں شاہراہ پرٹریفک کے نقل وحمل پر عائد کی گئی پابندی کو ہٹانے کیلئے جم کر نعرے بازی کی۔اس موقعہ پر فیاض احمد ملک نے کہاکہ اس پابندی کی وجہ سے میوہ تاجروںسیب اور دیگر اقسام کے میوئوں کو باہر بھیجنے کو شدیددقتوں کاسامنا کرناپڑتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں خصوصاًطلاب اور تاجر طبقہ اس پابندی سے زبردست متاثر ہے۔قابل ذکر ہے کہ حکام نے سرینگرجموں شاہارہ کے97کلومیٹر حصے پرروزانہ 5گھنٹے سول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی عائد کی ہے اور قاضی گنڈ بانہال ریلوے ٹریک پر بھی صبح 10بجے سے3بجے دن تک ریل خدمات معطل رکھی ہیں ۔