سرینگر/شمالی قصبہ سوپور میں جمعہ کو دوسرے روز بھی جاں بحق جنگجو کے ماتم میں ہڑتال ہے۔
معراج الدین عرف کلیم اللہ ساکنہ نیو کالونی سوپور نامی جنگجو بڈگام میں بدھ کو ہوئی جھڑپ کے دوران لشکر کمانڈر نوید جاٹ کے ہمراہ جاں بحق ہوا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق قصبے میں سبھی دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے تاہم پرائیوٹ گاڑیاں چل رہی ہیں۔حکام نے قصبہ میں تعلیمی ادارے آج کیلئے بند رکھے ہیں۔
اس دوران لوگ لگاتار جاں بحق جنگجو کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔