چاندی 4000روپئے بڑھ کر1.18لاکھ روئے فی کلوگرام
نئی دہلی//سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچھال دوسرے روز بھی جاری رہا۔قومی راجدھانی دہلی میں بدھ کوچاندی کی قیمتیں 4000روپئے بڑھ کر 118000روپئے فی کلوگرام پہنچ گئیں جبکہ سونے کی قیمت میں1000روپئے کا اضافہ درج کیا گیا جس کے نتیجے میںفی دس گرام 101020روپئے تک پہنچ گیا۔آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 99.9فیصد خالص سونا 1000 روپے بڑھ کر 1,01,020روپے فی 10 گرام(تمام ٹیکسوں سمیت)پہنچ گیا جو گذشتہ روز 100020روپے فی 10 گرام تھا۔گزشتہ روز زرد دھات کی قیمت 99,550روپئے فی 10گرام پر ختم ہوئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق ’’عالمی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ہی سونے کی مانگ جاری ہے، جس کی بڑی وجہ یکم اگست کی آخری تاریخ سے پہلے US-EUتجارتی معاہدے کی توقعات میں کمی ہے‘‘۔سومل گاندھی، سینئر تجزیہ کار HDFCسیکیورٹیز نے کہا’’اس غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ کو تیز کر دیا ہے‘‘۔گاندھی نے کہا کہ امریکی ڈالر کی مجموعی کمزوری سے بھی قیمتی دھات کو سہارا ملتا ہے۔بلین کے تاجروں نے کہا کہ چاندی کی مارکیٹ میں جاری تیزی کا رجحان بنیادی طور پر صنعتی طلب کی وجہ سے ہے۔