عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی //گزشتہ ہفتے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس ایسوسی ایشن کے مطابق، پچھلے ایک ہفتے میں، سونے کی قیمتوں میں فی 10 گرام 1,531 روپے اور چاندی کی قیمت میں 4,382 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔ابجا کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس ہفتے (16 دسمبر سے 20 دسمبر 2024) کے دوران پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 76,908 روپے فی 10 گرام تھی جو جمعہ کو گر کر 75,377 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔