سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کے میڈیا ایجوکیشن ریسرچ سینٹر (MERC) نے سونی ورلڈ آف فلم مقابلہ 2022 میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔MERC میںزیر تعلیم مزمل بٹ، سہیل نثار پال، عادل شفیع اور صہیب رفیق بٹ(بیچ 2020 کے تیسرے سمسٹر کے طالب علمی ہیں) کے ذریعہ 'ایک نامعلوم ماحولیاتی ماہر' کے عنوان سے فلم تیار کی ۔ فائنل راؤنڈ میں فلموں کا جائزہ فلم سازی کے فن میں وسیع تجربہ رکھنے والی جیوری کے ذریعے کیا گیا۔'سونی ورلڈ آف فلم' مقابلہ 2021 میں شروع ہوا، جس میں ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، ہندوستان، سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، انڈونیشیا، کمبوڈیا، آسٹریلیا اور نیو میں سونی کیمروں پر بہترین شارٹ فارم فلم سازی کا جشن منایا گیا۔کشمیر یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے پہلا انعام جیتنے پر طلبہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ شعبہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی کا مزید نام روشن کرتا رہے گا۔