عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سونہ مرگ ہوٹیلیئرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق حفیظ نے رام نومی کے مقدس موقع پر کشمیری پنڈت برادری سمیت جموں و کشمیر اور دیگر علاقوں میں اس پْرمسرت تہوار کو منانے والے تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں فاروق حفیظ نے کہا “میں کشمیری پنڈت بھائیوں اور رام نومی کے تمام عقیدت مندوں کو اس موقع پر دلی تہنیت پیش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار ہم سب کے لیے امن اورخوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔”انہوں نے کہا کہ رام نومی جیسے تہوار کشمیر کی گنگا-جمنی تہذیب اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ وادی کشمیر میں روایتی بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی روشن مثال ہیں۔