کنگن//وسطی ضلع گاندربل میںصحت افزا مقام سونہ مرگ اور اس کے مضافاتی علاقوں کی اونچی پہاڑں پر تازہ برفباری سے ایک بار پھر سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق سنیچر وار کی صبح سونہ مرگ ، گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گنڈ، کلن، اور اسکے مضافاتی علاقوں کی اونچی پہاڑوں پر تازہ مگر ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا۔
اس دوران 434کلو میٹر طویل سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بلا خلل جارہی رہی ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ4 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔