غلام نبی رینہ
کنگن// سونمرگ میں ایک 22 سالہ نوجوان مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ ایک نوجوان جس کی شناخت عنایت یوسف ڈار ولد محمد یوسف ڈار کے طور پر ہوئی ہے، گوہر پورہ، چاڈورہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان تالاب کے قریب جا رہا تھا کہ اتفاق سے مچھلی کے تالاب میں گر گیا۔نوجوان کو فوری طور پر پی ایچ سی سونمرگ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں ایک ہی مقام پر یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بارہ مولہ پبلک اسکول کا ایک طالب علم، پکنک کے دوران مچھلیوں کے تالاب میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا تھا ۔ یہاں سنیچر اور اتوار کو کافی بھیڑ رہتی ہے اور ٹورسٹ پولیس کا کوئی بھی اہلکار یہاں پر موجود نہیں رہتا ۔