غلام نبی رینہ
کنگن//سونمرگ میںمیں ایک گاڈی زیر نمبر /اور ٹیمپو ٹریولر زیر نمبر /جے کے21J کے درمیان زود دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹیمپو میں سوار ڈرائیور سمیت 7 سیاح زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہلیتھ سنٹر سونمرگ منتقل کیا گیا جہاں سے دو زخمیوں کو مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور 35سالہ چمل سنگھ 15سالہ آشیش ساکن ادھم پور 22سالہ دہرو 5 سالہ اویشا 34سالہ ویشاخہ 22سالہ پون 35سالہ اجول کے طور پر ہوئی ۔ ڈرائیور چمیل سنگھ اور اجول کو مزید علاج و معالجہ کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔