کنگن// سونہ مرگ میں سوموار کومشتاق گروپ آف ہوٹلز کے ’’کنٹری اِن اینڈ سوئٹس‘‘ہوٹل کاافتتاح ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے کیا۔ اس موقع پر سرکردہ سیاست دانوں کے علاوہ پی ڈی پی کے سابق وزیر دلاور احمد میر اور انکے فرزند و ایم ایل اے رفیع آباد یاور دلاور میر کے علاوہ ہوٹل انڈسٹری اور کاروباری اداروں سے وابستہ سرکردہ تاجروں کے علاوہ سماجی شخصیات اور متعدد مدیراں و معروف صحافی بھی موجود تھے۔ برستی بارش کے باوجود تقریب میں حاضرین کی تعداد غیر معمولی تھی۔ اس موقع پر مشتاق گروپ آگ ہوٹلز کے مالک مشتاق چایہ نے بتایا کہ سونہ مرگ میں جدید سہولیات سے آراستہ اس ہوٹل کی موجودگی سے وادی میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی پسند ناپسندکو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹل کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مذکورہ ہوٹل کے قیام سے مزید سیاح سونہ مرگ کی سیاحت کی طرف مائل ہونگے۔ہوٹلیرس کلب کے جنرل سیکریٹری طارق رشید گانی نے اس موقعہ پر مشتاق احمد چایا کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔تقریب پر گلمرگ،پہلگام ،سونہ مرگ اور جموں کے ہوٹلیرس کلب کے چپٹر صدور وجنرل سیکریٹری بھی موجود تھے۔