کنگن//صحت افزا مقام سونہ مرگ کے تھجواس علاقے میں پیر کواس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا جب وہاں اچانک ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے تین افراد کو زخمی کردیا جن کا تعلق خانہ بدوش بکر وال قبیلے سے ہے ۔
محکمہ وایلڈ لایف کے ایک اہلکار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج سونہ مرگ میں ایک ریچھ نمودار ہوا جس کی وجہ سے وہاں پر افراد تفریح کا ماحول پیدا ہوگیا۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ ریچھ نے تین بکر والوں کو معمولی زخمی کردیا اور وہ وہاں سے نزدیکی جنگل کی طرف فرار ہوگیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے وسطی ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں نے بظاہرغذا کی تلاش کو لیکر انسانی بستیوں کا رخ کیا جس کے نتیجے میں لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ کو ایک تیندوے نے ززنہ گاندربل میں ایک سات سالہ بچی کو از جان کیا۔