کنگن// سےاحتی مقام سونہ مرگ مےں بےنکنگ سہولےات دستےاب نہ ہونے کے نتےجے مےں تاجروں کے ساتھ ساتھ سےاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سےاحتی مقام سونہ مرگ مےں اگر چہ جموںو کشمےر بےنک نے ےاتری نواس کے نزدےک اےک شاخ قائم کی ہے جس کے ساتھ اےک اے ٹی اےم بھی چالو کےا گےا تاکہ اس صحت افزا مقام کی طرف آنے والے سےاحوں ،تجارت پےشے سے وابستہ افراد اور ےاترےوں کو سہولےات مےسر ہوسکے ۔تاہم امسال اےک ماہ سے زائد عرصہ گذرجانے کے باوجود بھی نہ تو بےنک کو چالو کےا گےا اور نہ ہی اے ٹی اےم کواستعمال کےا گےا ہے جس کے نتےجے مےں سےاحوں اور تجارت پےشے سے وابستہ افراد کے علاوہ ےہاں آنے والے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تاجروں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بینک حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ سونہ مرگ میں جمو ںو کشمےر بےنک شاخ اور اے ٹی اےم کو فوری طور پر چالو کےا جائے تاکہ صارفےن کو راحت نصیب ہو۔