کنگن// سیاحتی مقا م سونہ مرگ میں بجلی ،پینے کا پانی اور مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے باعث ہوٹل مالکان اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گذشتہ ہفتے سونہ مرگ شاہراہ کوگاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بحال کیا گیااور سیاحوں کے علاوہ عام لوگوں کی چہل پہل شروع ہوگئی تاہم بجلی ،پینے کا پانی اور مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے باعث سیاحوں اور ہوٹل مالکان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ہوٹل مالکان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے نتیجے میں انہیں کافی مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں آن لائن بکنگ کیلئے ٹرول ایجنٹوں سے رابطہ کرنے کے لئے بارہ کلو میٹر دورگگن گیر پہنچنا پڑتا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مواصلاتی نظام ،پینے کا پانی اور بجلی کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔